title:
داستانِ زندگی
(Post creation time:
11-10-2026 07:27 PM
)
43 Views
A
A_Visible_Writer
Active Level 1
داستانِ زندگی ... درمیانی کے شاید اخری حصہ
" چلو دیکھتے ہیں اس عمر کو بھی گزار کر
ہوا میں رکھے بوسیدہ اوراق کی مانند پلٹتی زندگی نے عمرِ رواں کا ایک اور نیا موڑ نئی راہیں بچا دی
گزرے زندگی کی نسبت شوخیاں کچھ کم ہوئیں. حساسیت و جزباتیت بھی کچھ کم ہوئی . بنجارہ پن ذمہ داریوں کے بوجھ تلے دب گیا اور دبتا چلا جا رہا ہے. دِل ناتواں یہ فیصلہ کر پانے میں ناکام دکھائی دے رہا ہے کہ دراصل دھڑک کس کے لیے رہا ہے. اخلاص کی جگہ کاروباری مصلحتیں لے رہی ہیں. چہرے پر وقت کی گرد خوب جَم رہی ہے.
ہر آنے والا سال اپنے ساتھ نئی راہیں لاتا ہے اور بنا کچھ کہے چل پڑتا ہے !! اکثر دوست نعیم کا وہ جملہ یاد آتا ہے
"یہ وقت بھی گزر جائے گا"
ہر وہ پل مسرت بھرا ہے جو اپنوں کے ساتھ گزرا...ہر وہ پل جو وفا کرتے گزرا بس وہی پل جبلِ فرحت ہے...
وقت ایک ہزار سی سی کی پاور پہ چل رہا ہے...ابھی،کبھی بنتا ہے تو کبھی،ابھی...
گلہ کسی سے نہیں..کوئ دشمن نہیں...
چہرہ وہی رہا بس خدوخال بدلے ہیں...
ہم نے کہاں اپنے حال بدلے ہیں...
بدلا تو کبھی مزاج ہی بدلا...
خیالات ہر سال بدلے ہیں...
انداز و لہجہ اور آواز...
الفاظ بدلے ہیں...
راز و ہمراز...
بدلے ہیں...
بدلنے کو...
تو دل بھی...
ہربار بدلے ہیں...
عروج بھی پایا ہے...
تو کبھی زوال بدلے ہیں...
لوگ اس زمانے کے ظالم سہی...
ہم نے مجبوراً ہم خیال بدلے ہیں...
بدلے ہیں کبھی سُر،تو کبھی تال بدلے ہیں...
زندگی کے ان ستائیس سالوں میں کچھ سلامت رہا تو اپنوں کا پیار...کچھ کھویا تو نفرتیں تھیں...
کئی آئے کئی گئے...کئی بچھڑے،.کئی رہ گئے...آنے والوں کے لیے پلکیں بچھائیں اور جانے والوں کے لئیے بانہیں کھلی رکھ چھوڑیں !!
بہت سے کام ہیں اور وقت بے وفائی پر اتر آیا ہے...بہت سی چیزیں ہیں جنہیں ساتھ لے کر چلنا ہے...بڑھنا ہے..کچھ کرنا ہے..کچھ ایسا کہ ہر ایک کم از کم ایک بار تبسمی نگاہوں سے دیکھے :-)
میں محبت کرتا ہوں ان سب سے جو نفرت کرتے ہیں مجھ سے...اور آنکھوں میں رکھتا ہوں انہیں جو دل کے کسی گوشے میں رکھتے ہیں مجھے...
سب کے سب دوست نہیں بن سکتے اور سب کی دشمنی بھی مول نہیں لی جا سکتی...
.
اللّہ سے دعا ہے کہ اللّہ آنے والے زندگی میں زندگی کی تمام خوشیاں نصیب فرمائے - ان باقی دنوں میں آگے کی تیاری کرنیکی توفیق دے. صراطِ مستقیم پر چلائے...دینِ اسلام کے مطابق زندگی گزارنے کی توفیق بخشے...پرسکون اور اپنوں کے ساتھ محبت بھری زندگی اللّہ نصیب فرمائے...آمین
گزرے دن کچھ ہم نے کاٹے, کچھ جیے تو کچھ خود گزر گئے.. اب آنیوالے دنوں کے لیے بھی یہی کہینگے.
" چلو دیکھتے ہیں اس عمر کو بھی گزار کر
›
Related Content
زندگی
in Galaxy Note 6 years ago
زندگی
in Galaxy Gallery 6 years ago
ہمیشہ کی زندگی
in Others 3 years ago
No replies and comments found